نیویارک (تازہ ترین) امریکی نک والنڈا نے دنیا کو حیران کرنے کے لیے نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ڈیڑھ ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر لگائی گئی تاروں پر 33 منٹ تک چہل قدمی کرکے اپنی زندگی کی اب تک کی سب سے لمبی واک مکمل کرلی۔ خطروں کے کھلاڑی نک والنڈا نے اس بار نیا کارنامہ انجام دیا ہے اور پورے ایک ہزار پانچ سو ساٹھ فٹ بلند بندھے تار پر چڑھ گیا۔ اتنی بلندی پر صرف ایک ڈنڈے سے توازن قائم رکھتے ہوئے اس نے نہ صرف 33منٹ تک چہل قدمی کی بلکہ اپنی زندگی کی اب تک کی سب سے طویل واک بھی مکمل کرلی ،نک والنڈے اسی قسم کے کئی خطرناک کرتب کی بدولت اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں درج کروا چکا ہے ۔