تازہ ترین) پاکستان اور بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر دوطرفہ بارڈر پر مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ تاہم اس یومِ آزادی پرشاید ایسا کچھ نظر نہ آئے۔ کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر حالیہ کشیدگی اور دہشتگردی کے واقعات پیش آنے کے بعد عالمی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ سرحد پار سے کوئی بھی تحفہ قبول نہ کیاجائے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق ہو چکےہیں۔ اس فیصلے کی ایک اور اہم وجہ گرداس پور اور ادھم پور کے واقعات بھی ہیں جس میں بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔