ٹوپی پہننے پر پابندی عائد

تازہ ترین) گائے کے گوشت پر پابندی عائد کر نے کے بعد دنیا کی سب سے بڑ ی جمہوریت ہونے کا دعوی ٰ کرنے والے بھارت نے مسلمانوں پر ایک اور پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ میڈیا رپورٹس کےmuslim prayer cap مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم کے راہنما ء راجہ سنگھ کاایک جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب مسلمان سر پر ٹوپی پہن کر سڑکوں پر گھومتے ہوئے نظر نہ آئیں۔  راجہ سنگھ کے جلوس کے راستے میں آنے والی تمام مساجد کو بھی بزور طاقت بند کروا دیا گیا۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ایسی کاروائیاں کوئی نئی بات نہیں۔ چند روز قبل بھی ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں ایک مسلمان اخلاق حسین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا تھا۔  اس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے الٹا مسلمانوں کے لیئے ایک بیان جاری کیا گیا کہ اب مسلمان فیصلہ کرلیں انھوں نے ہندوؤں سے لڑنا ہے یا غربت سے ۔  اس سے قبل  بھی نریندر مودی کے وزارتِ اعلیٰ کے دور میں گجرات میں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا گیا تھا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ نریند ر مودی نے اقتدار میں آکر امن و مفاہمت کے قیام کا تاثر دیا تھا جو اب رفتہ رفتہ زائل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Leave a Reply