بل بورڈ اور سائن بورڈ غائب ہونگے

کراچی (تازہ ترین)سپریم کورٹ نے کراچی  میں فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر لگائے گئے غیر قانونی ہورڈنگز اور سائن بورڈز کو 26 اگست تک ہٹانے کاNow bill board and sign board will disappear حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور تفصیلات کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے غیر قانونی سائن بورڈز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت کے رو برو کراچی کنٹونمنٹ بورڈ ، کے ایم سی، کوسٹ گارڈ اور رینجرز کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے تاہم متعلقہ اداروں کے افسران کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت میں ہر صورت پیش ہونے کے لئے شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے۔سماعت کے دوران کے ایم سی کے نمائندے نے شہر کے مختلف علاقوں سے ہٹائے جانے والے ہورڈنگز کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جب کہ رینجرز اور کوسٹ گارڈ کے نمائندوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنی حدود میں کسی کو سائن بورڈ لگانے کی اجازت نہیں دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here