اب لباس موٹاپے سے نجات دلائے گا۔

Now clothes will reduce weight. ناروے(تازہ ترین) ناروے کی ایک  ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک ایسی بنیان اورجوتے کا اندرونی تلا یا پتاوا تیارکیا ہے جوانسانی جسم کے درجہ حرارت کو کم کردے گا ۔یوں بھی  کہا جاسکتا ہے کہ یہ دونوں چیزیں انسانی جسم کے میٹا بولک سسٹم کو ہیک کر کے کیلوریز کے جلنے کے عمل  کو تیز کر دیں گیں۔’’تھن آئس‘‘  کے نام سے جانا جانے والا یہ لباس  پہننے  جانے کے چند سیکنڈبعد ہی  درجہ حرارت کو کم کر دے گا لیکن اس کے بعد جسم کا درجہ حرارت معمول پر آجائے گا اور کیلوریز کے جلنے کا عمل شروع ہوجائے گا تاہم اگر کوئی شخص زیادہ دیر تک ٹھنڈک محسوس کرے تو اسے اسمارٹ فون میں دیئے گئے ایپ سے بھی ایڈجسٹ کرسکتا ہے۔

لباس تیار کرنے والی کمنپی کے مطابق  اس لباس کی مدد سے ایک دن میں 500 سے ایک ہزار تک کیلوریز کو جلایا جا سکتا ہے جب کہ اس بنیان یا جوتے کی قیمت صرف 99 ڈالرہے۔ کمپنی کے مطابق لباس میں ’’پیلٹیر کولنگ چپس‘‘ لگائی گئی ہیں جن میں گرمائش کوبڑے پیمانے پرارتکازکرنے والے ری اسپیٹر لگے ہوئے ہیں جب کہ اس میں کمپیکٹ کولنگ سسٹم لگا ہوا ہے جوجسم کے درجہ حرارت کو تیزی سے کم کرتا ہے، پیلٹیر چپس کو بآسانی دوبارہ ری چارج کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here