اب کافی کرے گی مہلک بیماری کا علاج

بوسٹن (تازہ ترین) امریکی شہر بوسٹن کے ڈانا فاربر کینسر انسٹی ٹیوٹ میں کی گئی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ بڑی آنت کےکینسر کاNow coffee will cure deadly disease علاج کرارہے ہیں اگر وہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پیئیں تو اس سے بہت ذیادہ فائدہ ہوتا ہے جب کہ اس بات کا انکشاف ان مریضوں کے مطالعے کے بعد کیا جو بڑی آنت کے سرطان (قولون کینسر) کا علاج کرارہے تھے۔ماہرین نے بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا ایک ہزار مریضوں کا مطالعہ کیا جو کینسر کے تیسرے اسٹیج پر تھے ۔۔ انہیں روزانہ ورزش اور کھانے پینے کی ڈائری رکھنے کو کہا۔جن مریضوں نے روزانہ تین سے چار کپ کافی پی تھی ان کی 42 فیصد تعداد میں کینسر لوٹ کر نہیں آیا جبکہ کافی پینے والوں کی 33 فیصد تعداد مطالعے کے دوران موت کا شکار نہیں بنی۔ ماہرین کے مطابق روزانہ کافی پینے سے آنتوں کے کینسر میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ تاہم کیفین والے تمام مشروبات اس کینسر کو نہیں روکتے صرف کافی پینے سے ہی بہتر فرق دیکھا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here