اب ناخن بتائیں گے صحت کا حال۔۔۔

 

Now nails will tell about health

تازہ ترین)  اب ناخن کے ذریعے بھی صحت کا حال جانا جا سکتا ہے، ناخنوں کی وجہ سے صحت کا حال جاننے میں کافی مدد ملتی ہے۔ اگر ناخنوں کے کونے نازک ہوکر ٹوٹنے لگیں یا      ان میں سفید نشانات ہوں تو یہ جسم میں مختلف منرلز کی کمی کی جانب اشارہ ہے۔  ا س کے علاوہ  ناخنوں میں سفید نشانات جسم میں زنک کی کمی کی نشانی ہے۔ اس طرح کے نشانات ہر انسان کے ناخنوں میں عمر کے کسی نہ کسی حصے میں ضرور نظر آے ہیں اور ان سے نجات حاصل کرنے کے لئے زنک والی غذائیں جیسے کاجو،پالک،مشرومز،سی فوڈاور سبزیوں کا استعمال کریں۔  اگر ناخنوں کے کونے کمزور ہو کر ٹونٹے لگیں تو یہ جسم میں میگنیشیم کی کمی کی طرف اشارہ ہے۔میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے ناخنوں کی نشوونما میں خرابی،ہائی بلڈ پریشر ،پٹھوں کی کمزور ی اور نقاہت ہوسکتی ہے۔ناخنوں کی کمزوری کی ایک وجہ پیراتھائیرائیڈ گلینڈ میں خرابی بھی ہوسکتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ گہرے سبز پتوں والی غذائیں،ہول گرین،مچھلی اور ڈرائی فروٹ کا استعمال کریں۔

 

Leave a Reply