سانحہ منی میں پاکستانی شہدا کی تعداد میں اضافہ

Number of deaths increased in Manna incidentاسلام آباد(تازہ ترین)وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 97 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 20 تاحال لاپتہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے  سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہداء کی تعداد 97 بتائی ، جن میں سے 56 شہداء کی تصدیق سعودی حکام اور 41 کی تصدیق عینی شاہدین اور لواحقین نے کی ہے۔ 56پاکستانی شہداء کو مکہ کے المعصم قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے جب کہ 41 کی تدفین تاحال نہ ہو سکی۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 309 حاجیوں کا سراغ مل گیا ہے جب کہ 20 تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ حاجیوں میں سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے 4، نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے جانے والے 8 اور 8 اقامہ ہولڈرز شامل ہیں۔

Leave a Reply