تازہ ترین) افغان طالبان نے میڈیا میں آنے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے ملا عمر کی ہلاکت کا اعلان کردیاہے ۔ ملا عمر کی ہلاکت کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو نے والا تھا۔ بدھ کو طالبان کی جانب سے ملا اختر منصور کو نیا امیر منتخب کرنے کے بعد سے اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ طالبان ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کریں گے۔
طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کو خُفیہ رکھنے کے لیئے علماء سے فتویٰ لیا گیاتھا جبکہ افغان عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی دفتر کو بھی بے خبر رکھا گیا ۔