تازہ ترین) امریکی صدر باراک اوباما اور خاتونِ اول مشیل اوباما نے ایک سعودی خاندان میں بچے کی پیدائش پر اس کے والدین کو مبارکباد کا خصوصی کارڈ بھیجا ہے جس میں ان کے بچے کے اچھے مستقبل اور کامیابی کے لیئے دعائیں بھی دی گئی ہیں۔
اصل میں ہوا کچھ یوں ہے کہ امریکا میں سکالرشپ پر تعلم حاصل کرنے والے سعودی شہری کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو اس نے خصوصی ذکر کیا کہ میرے بچے کی پیدائش 4 جولائی یعنی امریکی یومِ آزادی کے دن ہوئی ہے ۔ بچے کا باپ اس وقت حیران رہ گیا جب اسے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کا دستخط شدہ کارڈ موصول ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کے اس اقدام سے بہت خوش ہیں۔