پاکستان میں بیرل تیل اور شیل گیس کے ذخائر دریافت

اسلام آباد (تازہ ترین) پاکستان میں بیرل تیل اورشیل گیس ملنے کی خبر سامنے آئی ہے- ہاکستان میں توقع سے زیادہ تیل اور شیل گیس کیoil exploration in pakistan  موجودگی کے انکشاف نے امریکی سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا اور سوچنے پر مجبور کر دیا  ہے۔۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ان ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ ذخائر بلوچستان کے مشرقی اور پنجاب کے جنوبی حصے میں موجود ہیں تاہم ان کا حصول خاصا مشکل کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس شیل گیس کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن یہ ایک مشکل کام ہے کیونکہ شیل گیس پتھر توڑ کر نکالی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ لوئر انڈس بیسن میں اربوں بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان ذخائر میں 10 ہزار 159 ٹریلین کیوبک فیٹ شیل گیس، 2 ہزار 323 ارب بیرل تیل موجود میں جن سے 95 ٹی سی ایف شیل گیس اور 14 ارب بیرل تیل حاصل کیا جا سکتا ہے

Leave a Reply