تازہ ترین) اوجی ڈی سی ایل( آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ) نے چکوال میں تیل کے نئے ذخائر دریافت کیئے ہیں۔ ترجمان او جی ڈی سی کے بتایا کہ ابتدائی طور پر180بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار شروع کی جائے گی۔تیل کی تلاش کےلیئے کنویں کی 3220 میٹر تک کھدائی کی گئی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ تیل کی اس دریافت سے ملکی تیل کے ذخائر میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس وقت ملک کی مجموئی تیل کی پیداوار تقریبا 80 ہزار بیرل روزانہ ہے جس میں سے او جی ڈی سی 46 ہزار بیرل کی ضروریات پوری کر رہی ہے ۔