راولپنڈی اور سوات میں پھر زلزلہ

Once again earthquake in rawalpindi and sawat

راولپنڈی( تازہ ترین)  زلزلے نے ایک بار پھر راولپنڈی اور سوات کو ہلا کر رکھ دیا، اور ایک بار پھر سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، راولپنڈی اور سوات میں جو جھٹکے محسوس کئے گئے ان کی شدت زیادہ  نہیں تھی،جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز بھی افغانستان تھا اور اس کی  ریکٹر سکیل پر شدت  2۔4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے پہلے پیر کے روز آنے والے زلزلے میں پاکستان بھر میں  300 سے زائد افراد جاں بحق اور 3000 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس زلزلہ کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Leave a Reply