تازہ ترین) اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے،ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 48پیسے،مٹی کے تیل میں 6 روپے 33 پیسے اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔