تازہ ترین) سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر کی مسجد میں خود کش حملہ ہوا ہے جس میں 17 افراد شہید ہو گئے ہیں۔جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب راوانہ ہو گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکار حادثہ کی جگہ کے لئے راوانہ ہو گئے ہیں،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔