اورنج لائن ٹرین شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی

Orange Line train is under dispute

لاہور(تازہ ترین) لاہور میں بننے والی اورنج لائن ٹرین شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی،ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے روٹ کے اردگرد گھروں کو نشانات لگا کر  ان کے رہائشیوں کو نو ٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ دو روز کے اندر مکانات کو خالی کر دیں اور اپنے رہنے کے لئے الگ انتظام کر لیں، جس پر مقامی افراد مشتعل ہو گئے اور  لاہور کے علاقہ جین مندر چوک پر اورنج لائن منصوبے کیخلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔  جس کے باعث ٹریفک کی طویل لائن جام ہو گئی۔اس موقع پر شہریوں نے اورنج لائن منصوبہ نامنظور کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

Leave a Reply