اورنج لائن میٹرو منصوبے کا چارج چوہدری اعجاز کو دے دیا گیا

لاہور (تازہ ترین) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا این او سی نہ دینے پرڈی جی آثار قدیمہ سلیم الحقorange metro line کی جگہ کا  چارج چودھری اعجاز کو دے دیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جو منصوبے  جس میں عوام کی بھلائی نہ ہو ان پرتنقید ہی کی جاتی ہیں-  رپورٹ میں تھا کہ عوامی مفادات کو نظرانداز کر کے شروع کئے جانیوالے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے-

ایسی ہی صورتحال لاہور میں تعمیر کی جانیوالی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کو درپیش ہے جس میں کبھی تاریخی عمارتیں آتی ہیں تو کبھی لاہوریوں کی رہائشیں اس کا نشانہ بنتی ہیں اور اب ایک بار پھر اس کے روٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ دباو کے باوجود این او سی جاری نہ کرنے پر ڈی جی آرکیالوجی کو عہدے سے بر طرف کر دیا گیا ہے ۔عوامی مفادات کی پروا کئے بغیر حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ شروع تو کر دیا لیکن اس کی وجہ سے جن مسائل کا سامنا عوام کو کرنا پڑتا ہے اس کونظر انداز کر دیا۔

 منصوبے پر کام شروع ہوئے دو ماہ گزر چکے ہیں اور اربوں روپے خرچ بھی کئے جا چکے ہیں لیکن ٹرین کے روٹ کو تاحال فائنل نہیں کیا جا سکا۔ ناقص منصوبہ بندی کے باعث روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کرنا پڑ رہی ہے جس کے بعد ایل ڈی اے نے منصوبے کی پبلک ہیرینگ کا فیصلہ کیا ہے جو تیس نومبر کو کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق پبلک ہیئرنگ میں عوام منصوبے کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگا ہ کرینگے۔ دوسری جانب نئے روٹ کی زد میں آنے والے علاقے کپور تھلہ کے متاثرین نے بھی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Leave a Reply