دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں اوور سیز ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

Oversees Pakistanis cannot caste vote in 2018

تازہ ترین) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 2018 کے الیکشنز میں اوور سیزپاکستانی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے، اس میں بڑی رکاوٹ یہ ہے  اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ کے لئے مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان  اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے لیے ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ دینے کی سہولت فراہم کرنا ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اِن کیمرہ اجلاس میں نادرا حکام نے الیکشن کے دوران ووٹرز کی آن لائن یا آف لائن تصدیق کی صورت میں متعدد بار اپنے ڈیٹا کی سیکیورٹی کے سوالات اٹھائے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای سی پی حکام نے کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی موجودگی میں اراکین کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 4 ممالک میں کی جانے والی فرضی کوششیں متعدد تکنیکی اور قانونی وجوہات کی وجہ سے ناکام ہوچکی ہیں۔اس لیے مناسب سہولیات کے نا ہونے کو پیشِ نظر 2018 کے الیکشنز میں اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here