اسلام آباد(تازہ ترین) انسان تو قاتل ہوتے ہی ہیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ اب گھر میں رکھی ہوئی بھیڑ بھی قاتل ہو سکتی ہے یہ کسی نے نہیں سوچا ہوگا، خونخوار جانوروں کے حملے سے مالکان کی ہلاکت نئی بات نہیں لیکن ایک پالتو جانور اور وہ بھی بھیڑ نے ایسا کر کے سب کو حیران کر دیا۔سعودی عرب میں ایک بھیڑ نے خوفناک حملہ کر کے اپنی خاتون مالک کو دنیا سے رخصت کر دیا ، بڑی سینگوں والی یہ بھیڑ اس وقت سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔سعودی عرب کے جنوب مشرقی صوبے میں خاتون اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ بڑے سینگوں والی پالتو بھیڑ نے اچانک حملہ کر دیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔بھیڑ کی پہلی ٹکر سے ہی خاتون پیچھے زمین پر گئی جس کے بعد اس نے سینگوں سے گھسیٹنا شروع کر دیا اور بری طرح جنجھوڑ ڈالا۔زخمی خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔