واشنگٹن (تازہ ترین) پیرس کے میوزیم سے 14 سال قبل چوری ہونے والی پِکاسو کی آئل پینٹنگ امریکی حکام نے فرانس کو واپس کر دی ہے۔ یہ چوری ہو جانے والی آئل پینٹنگ دسمبر 2014ء میں بیلجیئم سے نیو جرسی کی ایک کھیپ سے برآمد ہوئی تھی۔ لیبل کے مطابق یہ ایک دست کاری ہے۔ اس پینٹنگ کی قیمت 15 ملین ڈالر ہے۔