پاک بھارت سیریز کا معاملہ پھر لٹک گیا۔۔۔

Pak India series matter hanged again

تازہ ترین)گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے سری لنکا میں دونوں ممالک کی سیریز کت بارے میں بولا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس معاملے میں ہاں ہو گئی ہے لیکن بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ فی الحال ا س معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے یہ پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا کہ ابھی تک پڑوسی ممالک کے ساتھ کرکٹ سیریز کے معاملے پر  حکومتی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے پی سی بی کو بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت کے بعد یہ اطلاعات  آئیں تھی کہ بھارت نے بھی15 دسمبر سے سری لنکا میں دونوں ممالک کی سیریز کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کی اس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Leave a Reply