کوئٹہ (تازہ ترین) پاکستان اور ایران کے درمیان کارگو ریل سروس بحال کر دی گئی ہے۔ یہ کارگو سروس پانچ سال بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ 2010 میں پاکستان اور ایران کے درمیان کارگو ریل سروس ریلوے کی کچھ کمزوریوں اور تجارتی حجم میں کمی کے باعث بند کر دی گئی تھی۔ ایران کے کسٹم حکام نے اتوار کو اس بات کا اعلان کیا کہ کوئٹہ سے تجارتی سامان کی درآمد و برآمد کے لیے یہ ریل سروس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔