تازہ ترین) کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیئے میزائل بردار بحری جہاز کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ یہ جہاز چین کےتعاون سے بنایا جا رہا ہے ۔ میزائل بردار جہاز کی بنیاد رکھنے کی تقریب گزشتہ روز کراچی شپ یارڈ میں ہوئی۔ تقریب میں چین اور ترکی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔ مہمان ِ خصوصی ایڈمرل ہشام بن صدیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ہم بہت جلد جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کا ہدف حاصل کر لیں گے ۔ ہم نے جدید جہاز سازی کی ٹیکنالوجی میں مہارت کا چیلنج پورے اعتماد کے ساتھ قبول کیا ہے جس کےلیئے مشینری اورآلات میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے ۔