کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ راجیو شکلا

نئی دلی (تازہ ترین)  انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا نے بھی  پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہرrajeev shukla کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے ساتھ ضرور کھیلنا چاہیے-  ان کا کہنا تھاکہ ہم کو  کرکٹ کو سیا ست کے ساتھا ملانا نہیں چاہیے سیاست کو الگ رکھا چاہیے (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق راجیو شکلا نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے سربراہان آم اور ساڑھیوں کا تبادلہ کرتے ہیں تو پھر کرکٹ کیوں نہیں ہو سکتی۔  انہوں نے پاکستان کے ساتھ  ہاکی کھیلنے  کی خواہش بھی ظاہر کر دی -راجیو شکلا نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہاکی کے مقابلے ہو سکتے ہیں تو پھر ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ بھی ضرور کھیلنی چاہئے۔

Leave a Reply