دنیا کی 10 بہترین افواج میں پاک فوج سرفہرست۔

(تازہ ترین) دنیا کی بہترین دس افواج میں پاکستان سر فہرست ہے ، پاکستانی فوج امریکا سے بھی بہتر ہے اور یہاں تک کہ برطانیہ سے بھی جنگی گیمز جیتےPakistan Army gains the first position in the world best armies ہیں۔امریکی ویب سائٹ ”دی ٹاپ ٹن“ کے مطابق دنیا کی بہترین افواج میں پاکستان پہلے، امریکا دوسرے، بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔جنگ رپورٹر رفق مانگٹ کے مطابق اس کے علاوہ ٹاپ ٹین فہرست میں بالترتیب چین، روس، برطانیہ (جو اسکاٹ لینڈ ، انگلینڈ ، ویلز اور آئرلینڈ کا مجموعہ ہے) ، جرمنی، فرانس ، اسرائیل ہے۔پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک کیوں ہے اور وہ کیسے بھارت کو شکست د ے سکتی ہے ویب سائٹ نے اس کی دس وجوہات بتائیںہیں۔1)  pak air forceپاکستان اور بھارت کے درمیان1947 میں پہلی جنگ میں پاکستان کے پاس بندوق کے علاوہ کوئی ہتھیار نہیں تھا اور بھارت کے پاس ٹینکوں کی کافی تعداد کے ساتھ بھاری جنگی سازو سامان تھا یہ جنگ ہار جیت کے بغیر ختم ہوئی، دونوں اطراف مجموعی فوجی ہلاکتیں1500تھیں۔ 2) کہا جاتا ہے کہ دوسری جنگ میں پاکستان بھارت سے ہار گیا لیکن حقیقتاً پاکستان کو اس جنگ میںفتح نصیب ہوئی۔اس جنگ کے وقت پاکستان کی فوجی تعداد دو لاکھ ساٹھ ہزار جب کہ بھارتی فوج سات لاکھ تھی ، اس جنگ میں بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار تھے جب کہ پاکستان کے پاس نہیں تھے۔3) 1971کی جنگ میں پاکستان کو مشرقی پاکستان کی وجہ سے نقصان ہوا۔ اس وقت مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے آزادی چاہتا تھا Pakistan-Navy،یہی وجہ ہے کہ مغربی پاکستان کا مقابلہ دو حریفوں بھارت اور مشرقی پاکستان سے تھا۔4) پاکستان 1999کی کارگل جنگ جیت چکا تھا حالانکہ کارگل جنگ میں پاکستان نے فضائیہ اور بحریہ کو استعمال نہیں کیا تھا۔جب کہ بھارت نے فضائیہ اور انفنٹری کو استعمال کیا۔اس جنگ میں پاکستان کے پانچ ہزار فوجی شہید ہوئے جب کہ بھارت کے تیس ہزار فوجی مارے گئے۔ 5) پاک فوج 2010 اور 2012 میں ورلڈ وائڈ مقابلوں میں پہلے نمبر پر رہی۔6) 2008 کے بعد سے پاکستان کی جوہری طاقت میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان کی جوہری طاقت بھارت سے زیادہ مضبوط ہے۔ 7) پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ اس کی ا?بادی زیادہ ہے۔8 پاکستان ا?رمی کمانڈوز اس کرہ ارض پر سب سے سخت ترین فورس تصور کیے جاتے ہیں پہلے نمبر پر امریکی،دوسرے پر برطانوی اور تیسرے پر پاکستانی کمانڈوز ہیں۔9) پاکستانی فوج دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے۔10) پاک کمانڈوز سائز بہت خاص احیثیت کا حامل ہے ،پاک فوج نے بہادری کے کئی تمغے حاصل کیے ہیں۔

Leave a Reply