سپورٹس ایونٹ میں شرکت سے پہلےحکومت سے اجازت لے

تازہ ترین—- پاکستان کی جانب سےایک اور فیصلہ ، بھارت میں ہونے والے تمام انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کےtourments بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے-

اس سلسے  میں سپورٹس بورڈ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ پڑوسی ملک کی جانب سے ملنے والے دعوت نامےکو فوری طور پر وزارت خارجہ کے حوالے کیے جائیں اور بنا اجازت کے کھلاڑیوں کی تفصیلات اور انٹریز ہرگز ان کو نہ بھیجی جائیں-

اس لیے حکومت نے پاکستانیوں کیخلاف بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیموں کی غنڈہ گردی پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کے ذریعے سپورٹس بورڈ کو سختی سے اس بات کی تلقین کی ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے کسی بھی سپورٹس ایونٹ میں شرکت سے پہلےحکومت سے پرمیشن لے۔

یاد رہے کہ دو روزپہلے پی سی بی کے چئیرمین شہریا رخان بھارت کرکٹ کے سلسلے میں گئے تھے جس کے جواب میں بھارت نے انکار کر دیا تھا- شیو سینا نے کرکٹ بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور میٹنگ کو منسوخ کرا دیا تھا ۔

Leave a Reply