پاکستان اور چین کی لازوال دوستی

تازہ ترین: چین نے پاکستان کونیوکلیئر سپلائرزگروپ کی رکنیت دلانے کیلیے ہر ممکن اقدامات کا یقین دلایا ہے، اگر پاکستان کومحرومpak china friendship رکھ کر بھارت کوگروپ کی رکنیت دینے کی کوشش کی گئی تو چین اس اقدام کو ویٹوکر دے گا- پاکستان کو یہ یقین دہانی صدر ممنون حسین کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفدکے دورہ بیجنگ کے دوران کرائی گئی۔ دونوں ممالک نے اس معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور پاکستان نے اپنا نکتہ نظرواضح کیا۔پاکستان کا موقف ہے کہ نیوکلیئر سپلائرزگروپ میں شامل ہونے کا وہ برابرکاحقدار ہے اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کی تمام شرائط پوری کرتا ہے-

  ذرائع کے مطابق پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر چین بھارت کی رکنیت روکنے پربھی مجبور ہوسکتا ہے۔ یہ امر دلچسپ ہے کہ سوا ارب آبادی کے ملک بھارت کو ایٹم بم کا دھماکا کرنے کے 41 سال بعد 48 رکنی گروپ کی رکنیت مل سکتی ہے لیکن اس اقدام سے خطے میں اسلحہ کی خطرناک دوڑ بھی شروع ہو سکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں نے ابھی تک ایٹمی عدم کے معاہدہ این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے۔ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے سربراہ امریکا اورکچھ خفیہ ہاتھ پاکستان کونظر انداز کرتے ہوئے بھارت کو رکنیت دلانے کیلئے سرگرم ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کوچپکے سے شامل کرنے کی سفارتی کوششوں سے آگاہ ہے اورچین کو بتا دیا ہے کہ جنوبی ایشیا کی دونوں جوہری ریاستوں میں تناو   میں کمی اور خطے میں استحکام لانے کے بجائے بھارتی لابی تناومیں اضافہ کی کوشش کر رہی ہے-

Leave a Reply