پاکستانی ٹیم پر بڑا خطرہ

pakistan cricket team in dangerابوظہبی(تازہ ترین) پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0سے شکست دے کراپنی ٹیسٹ رینکنگ میں اضافہ تو کر لیا مگر اب شروع ہونے والی ون ڈے سیریز گرین شرٹس کے لیے اس سے کہیں زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ سیریز پاکستان کے 2019ء کا ورلڈ کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کرے گی۔ اس وقت ون ڈے رینکنگ میں پاکستان 8ویں جبکہ انگلینڈچھٹے نمبر پر ہے۔اپنی رینکنگ کو اوپر لانے کے لیے پاکستانی ٹیم کی خواہش ہو گی کہ وہ 2012ء والی تاریخ نہ دہرائیں جب وہ متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز 4-0سے ہار گئے تھے۔
ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ موجود ون ڈے سیریز پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس سیریز کی اہمیت جانتے ہیں اورچیمپیئنز ٓٹرافی 2017ء اور ورلڈ کپ 2019ء کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے اس سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانی ہو گی۔‘‘ وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کو ہرا چکی ہے مگر ورلڈ کپ میں پہلی 8ٹیموں میں بھی جگہ نہ بنا سکی۔ پاکستانی ٹیم پر سب سے برا وقت اس وقت آیا جب اسے بنگلہ دیشی ٹیم نے 3-0سے سیریز میں شکست دے دی۔ یہ پاکستانی کی ہمسایہ ممالک کے خلاف پہلی سیریز تھی جس میں پاکستان ایک میچ بھی نہ جیت سکا

Leave a Reply