پاکستان کو بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کی اجازت مل گئی

Pakistan got permission to play series with India

تازہ ترین) وزیرِاعظم نواز شریف نے پاک بھارت کی سیریز کے لئے لکھے گئے خط کے جواب میں پاکستان کو سیریز کے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے پاکستان بھارت کے ساتھ سری لنکا میں میچ کھیلے گا اور اس سلسلے میں وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ سیریز  کم اوورز کی کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام چاہتے تھے کہ یہ پیسوں کا معاملہ ہے اس لئے بے شک بھارت میں ہی سیریز ہو ہمیں جانا چاہیئے تاہم وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے فنڈز کا رونا دھونا اپنی جگہ لیکن کسی ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیئے جہاں عزت نہ ہو، کھیل کے ساتھ پاکستان کا وقار مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے سری لنکا ایک موزوں مقام ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وہاں دوسری طرف بھارتی کرکٹ  بورڈ کی جانب سے بھی سری لنکا میں سیریز کے لئے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے جب کہ سری لنکن حکام نے بھی دونوں ممالک کی سیریز منعقد کرانے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔

Leave a Reply