پاکستان بلائنڈ ایشیا کرکٹ کپ نہیں کھیلے گا

Pakistan has denied playing in blind Asia cup

لاہور(تازہ ترین) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نےآئندہ سال کے آغاز میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں شرکت سے انکار کردیا۔ اس کی وجہ ہندوستان میں ہونےوالے  کشیدہ حالات ہیں۔بلائند کرکٹ کی گورننگ باڈی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ہندوستان میں کرکٹ کے لئے حالات سازگار نہیں اس لیے پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شریک ہو کر سیکیورٹی رسک نہیں لے سکتی۔اور کہا ہے کہ جس طرح شیو سینا نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان اور بی سی سی آئی کے صدر کے درمیان ملاقات منسوخ کرائی اور جس طرح پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری دو ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ نہ کرنے کی دھمکی دی گئی، ان واقعات نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم ہندوستان میں اپنی ٹیم کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا تھا جبکہ دورے پر ایشیا کپ میں حصہ لینے والی ٹیم بھی شارٹ لسٹ کرلی گئی تھی لیکن اب حالات بالکل مختلف ہیں،  واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 17 تا 24 جنوری 2016 کو ہندوستان کے شہر کوچی میں ہونا ہے۔بلائنڈ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم سمجھا جاتا ہے اور ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔

Leave a Reply