پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ہفتے کو جنوبی کوریا میں آمنے سامنے

کوالاپور:تازہ ترین: پاکستان کو جونیئر ہاکی ورلد کپ جیتنے کا گرین سگنل مل گیا۔ ٹیم نے ایشیا کپ کے کوارٹر فائنل میں چین پر1٫4 سےsouth koria آگر بڑھ کر کامیابی اپنے نام کر لی- فائنل میں کامیابی اپنے نام کرنے کے لیے ہفتے کو جنوبی کوریا میں آمنا سامنا ہوگا – تفصیلات کے مطابق سینئرورلڈ کپ اور اولمپکس گیمز کھیلنے سے محرومی کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ کے ذریعے عالمی جونیئر کپ میں جانے کا چیلنج فیس کر رہا تھا، ملائیشیا میں جاری ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس نے شروع ہی میں فتح کے پل باندھ دیے، پھر اگلے دونوں میچز جیت کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، بعدازاں اس کا جمعرات کو کوارٹر فائنل میں چین سے آمنا سامنا ہوا،میچ میں فاتح پلیئرز نے قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے روایتی ایشین اسٹائل اپنایا، پھر مد مقابل ٹیم کو ٹیم کو برتری حاصل کرنے کے باوجود 4-1 سے آئوٹ کلاس کردیا۔

ٹیم سیمی فائنل میں ہفتے کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گی، جس نے کوارٹر فائنل میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹس پر میزبان ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 3-3 سے برابر جبکہ پہلے ہاف میں ملائیشیا کو 2-0 کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے نو آموز اومان کو 9-0 سے زیر کر لیا، ہرمن پریت سنگھ نے ہیٹ ٹرک کی۔ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم جاپان کا مقابلہ کرے گی جس نے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے مات دی، شوٹا یامادا نے2گول داغے۔

دونوں ٹیموں نے میچ کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا، ابتدائی 15 منٹ میں کوئی بھی بھرپور انداز میں حملہ نہ کرسکا، چین نے 17 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا جس پر لیو مینگ نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ خسارے میں جانے والے گرین شرٹس نے مقابلے میں واپسی کی کوششیں شروع کردیں،26 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر کو کار آمد بناتے ہوئے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا، صرف ایک منٹ بعد شان ارشاد نے شاندار فیلڈ گول کی بدولت پاکستان کو برتری دلا دی۔

پہلے ہاف کا اسی اسکور پر اختتام ہوا۔ وقفے کے بعد پاکستانی پلیئرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فارورڈز کے تال میل کی بدولت حریف دفاعی کھلاڑیوں کو مسلسل دبائو میں رکھا، شان ارشاد کو ایک بار پھر گول کرنے کا موقع ملا، وہ اس بار بھی سرخرو رہے اور ٹیم کو3-1 کی برتری دلا دی،کھیل ختم ہونے سے3 منٹ قبل نائب کپتان محمد دلبر نے فیلڈ گول کی بدولت مقابلہ 4-1 کردیا، اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا اور گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ آئندہ برس بھارت میں شیڈول جونیئر ورلڈ کپ میں رسائی کا پروانہ بھی مل گیا۔

Leave a Reply