پاکستان نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔۔

تازہ ترین– جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے مضبوط حریف کوریا کے مقابلے میں 3-0 سے  hokey teamمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔  پاکستان نے جیت اپنے نام کر لی- پاکستان کے لاہور – تازہ ترین– جونیئر ایشیا کپ میں پاکسان تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرےدن بھی 4 میچزکا فیصلہ ہوا، پاکستان سمیت بنگلہ دیش، جاپان اوربھارت کی ٹیمیں حریف سائیڈزکوزیرکرنے میں کامیاب رہیں،کوآنٹن میں پہلا میچ پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں گرین شرٹس نے کوریاکوتمام شعبوں میں لاجواب کرتے ہوئے مقابلہ 3-0 سے اپنے نام کیا۔ نائب کپتان محمد دلبر میچ کے بادشاہ رہے، جنھوں نے 2 گول کرکےکامیابی حاصل کی- یاد رہے کہ ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی تھی، اس سے پہلے گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک کے مقابلے میں3 گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ملائیشیا کے شہر کوآنٹن سے نی جی ٹی وی کے نمائندہ سے بات میں انھوں نے کہا کہ ہمارے گروپ میں سب سے مضبوط حریف کوریا کی ٹیم تھی، اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر آنے کیلیے اس میچ میں فتح ضروری تھی، اللہ کا شکر ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے اورکوریا کو شکست دی- طاہر زمان نے کہا کہ گروپ کی مضبوط ٹیم کے خلاف کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ایونٹ کے اگلے مقابلوں میں بھی جیت اپنے نام کریں گے اور وہ اس کے لئےکوشاں اور پر عزم ہیں ۔ایک سوال پر چیف کوچ نے کہا کہ ماڈرن ہاکی میں کسی ٹیم کو کمزور قرار نہیں دیا جا سکتا، پیر کو اومان کیخلاف بھی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کر کے کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پیر کو ایونٹ کے مزید 4 میچز ہوں گے۔ پاکستان کا مقابلہ  اومان کے ساتھ ہوگا، کوریا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں جلوہ گر ہو گی۔ بھارت کا مقابلہ چین کے ساتھ ہوگا جبکہ جاپان کی ٹیم میزبان ملائیشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ادھرپاکستان جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے جونیئر ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ پے-

Leave a Reply