اب پاکستان بنے گا میزبان۔

Pakistan is hosting international snooker championshipکراچی (تازہ ترین)پاکستان جمعرات سے کراچی میں ہونے والے تین بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے  جن میں  عالمی سکس ریڈ بال چیمپیئن شپ (مرد اور خواتین )، عالمی ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ اور ماسٹرز ٹیم چیمپیئن شپ شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 18 ممالک حصہ لے رہے ہیں جن میں بھارت بھی شامل ہے۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ ان مقابلوں کے انعقاد کو پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا  کہ 24 ،25 ممالک کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے  جن میں سے 17 ممالک پاکستان آنے پر آمادہ ہوئے یہ بھی کسی کامیابی سے کم نہیں۔ عالمگیر شیخ کے خیال میں ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان کے بارے میں دنیا کو مثبت پیغام ملےگا، ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ ان مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے تجربے میں اضافہ کریں گے۔ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن کے نائب صدر میکسم کیسز بھی ان مقابلوں کے سلسلے میں کراچی آئے ہیں۔  پاکستان کے 26 کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here