پاکستان کو کس سے خطرہ ہے؟

کراچی (تازہ ترین) پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہی لیکن یہاں کے کچھ کاروباری لوگ اورPakistan is threatened by what سیاستدان ترقی نہیں چاہتے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کے عنوان سے تقریب  کےدوران امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کچھ کاروباری لوگ اورسیاستدان ترقی نہیں چاہتے لیکن وہ اس ملک کے لئے پر امید اور اس کا تابناک مستقبل دیکھ رہے ہیں. پاک چین اقتصادی راہ داری ناصرف پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گا بلکہ اس سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ جرنیلوں کو جنگ سے اور سفارت کاروں کو سفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے، دنیا میں پاکستان کے غیرمستحکم ہونے سے متعلق ڈرپایا جاتا ہے، جب وہ پاکستان میں سفارت کار تھے تو روزآنہ کئی گھنٹے سیکیورٹی ک صورت حال پر غور کرتے تھے۔

Leave a Reply