لڑکیوں کی شرح اموات ، پاکستان سب سے آگے

تازہ ترین) پاکستان جنوبی ایشیا میں  دوسرا ایسا ملک ہے جہاں بچیوں کی شرح اموات خطے کے دیگر ممالک بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، نیپال اور مالدیپ کی نسبت قدرے زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ اطفالfemale death rate کی رپورٹ اسٹیٹ آف دی ورلڈ چلڈرن 2015ءکے مطابق پاکستان میں 5سال سے کم عمر بچیوں کی شرح اموات فی ہزار میں 82 ہے جو کہ جنوب ایشیا کی اوسط شرح 57 اموات فی ہزار سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق  دنیا  بھر میں ہر سال  18 سال سے کم عمر ایک کروڑ 40لاکھ بچیاں  شادی کے بندھن میں باندھ دی جاتی ہیں، یعنی38 ہزار روزانہ اور ہر30 سیکنڈ میں13کم سن لڑکیوں کی شادی کر دی جاتی ہے۔

پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ کے سروے برائے 2013-2012 کے مطابق پاکستان میں اس وقت 15سے 19سال کی13.9فیصد بچیاں شادی شدہ ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اس وقت دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر بچیوں کی شرح اموات کے حوالے سے21 ویں نمبر پر ہے۔

Leave a Reply