لاہور (تازہ ترین) پاکستان ریلویز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ریلوے نے گزشتہ مالی سال 2013-14 کے مقابلے میں، اس سال 2014-15 زیادہ مفافع کمایا۔ اس سال ریلوے نے قریباً 32 ارب روپے کمائے جو کہ مقررہ حد سے 4 ارب روپے زیادہ ہیں۔ ریلوے میں بہتری کی وجہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ اور مال بردار گاڑیوں میں بہتری ہے۔ ریلوے کی سروسز میں بہتری کی وجہ سے اس کے مسافروں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مال گاڑوں کے اجرا سے ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ گزشتہ سال سالانہ مال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو کہ 182 سے 2,920 تک جا پہنچی ہے۔
گرین ٹرین کی شاندار کامیابی کے بعد ریلویز ایسے نئے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ کر رہا ہے۔ جبکہ ریلوے لائنز میں بھی مزید ترقی متوقہ ہے۔