پاکستان نے کوریا کے ساتھ بڑا معاہدہ کر لیا

Pakistan took a big contract with Korea

اسلام آباد(تازہ ترین)پاکستان میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کےلئے پاکستان کا کوریا کے ساتھ بڑا منصوبہ طے ہو گیا ہےوفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پاکستان میں پن بجلی سے بڑا استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن ابھی تک ان مسائل کو استعمال نہیں کیا گیا اور انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پن بجلی کے ذرائع سے 30ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، وہ بدھ کو یہاں کورین ہائیڈرو اینڈ نیوکلیئر پاور کمپنی کے ایچ این پی کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس میں جنوبی کوریا کے سفیر ڈاکٹر سانگ جانگ ہوان کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی ۔وفد نے بتایا کہ اس کمپنی کا پن بجلی اور نیوکلیئر بجلی گھروں کا طویل تجربہ ہے اور وہ پاکستان میں پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ۔وزیر پانی وبجلی نے توانائی سمیت پاکستان میں ڈھانچہ جاتی شعبے میں کوریا کی حکومت کے تعاون کو سراہا اور کہاکہ کوریا کے تعاون سے ہم 102میگا واٹ کا گل پور ہائیڈرو پاور منصوبہ لگا رہے ہیں جس کا سنگ بنیاد حال ہی میں وزیر اعظم نے رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پن بجلی کی پیداوار کے بڑے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کر نے کی ضرورت ہے خواجہ آصف نے یقین دلایا کہ حکومت کوریاکی کمپنیوں کو بھرپور تعاون فراہم کریگی انہوں نے اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آئی بی کو ہدایت کی کہ کورین کمپنیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری حسن ناصر جامی بھی موجود تھے ۔ اس منصوبے سے کافی حد تک بجلی کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے۔

Leave a Reply