تاز ی ترین) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے۔پاکستان کے سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملایشیائ کے دارالحکومت کوالا لمپور میں آسیان کے علاقائی ممالک کے بین ا لوزارتی اجلاس کے دوران مشیر خارجہ امور نے کہا پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔