ورلڈسنوکر میں پاکستانی کھلاڑی سب سے آگے

 قاہرہ — تازہ ترین- ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے جاworld snooker رہے ہیں، عالمی نمبر2 و سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے دونوں میچز  جیت  کامیابی اپنے نام  کر لی۔

روپ وی میں سیڈ 3 قرار پانے والے قومی نمبر ون محمد آصف نے بھی اپنے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کر لی- انھوں نے بھارت کے فیصل خان کوکوئی فریم گنوائے بغیر4-0 سے شکست دیدی-

 اس سے پہلے انھوں نے شروع کے میچ میں عراق کے عمر آل کو4-1 سے زیر کیا، تیسرے میچ میں آصف کا سامنا مالٹا کے ارون بسوٹل سے ہونا ہے۔ گروپ ٹی میں سیکنڈ سیڈ اورقومی نمبر5 شہرام چنگیزی کو اپنے پہلے میچ میںایک فریم کی قربانی دینا پڑی، انھوں نے برازیل کے تھا ڈیوگیاناٹاسیو نوبرز کو4-1 سے شکست دی، دوسرے میچ میں ان کے مقابل میزبان کھلاڑی محمد حمدان ہوں گے۔

مصر کے شہر ہرغازہ میں ہونے والے ایونٹ کے لیگ رائونڈ میں گروپ این ٹاپ سیڈ محمد سجاد نے کویتی حریف اعلیٰ السعید کو4-0 سے کنٹرول کرکے پیش قدمی جاری رکھی، قومی نمبر2 نے اپنے پہلے مقابلے میں یمن کے احمد حتیم کو کسی مشکل کے بغیر 4-0 سے قابو کیا تھا، سجاد اپنے تیسرے میچ میں ایران کے تیمورحسن کے مد مقابل ہوں گے۔

Leave a Reply