پاکستانی اورسعودی فوجی مشقوں کا آغاز

 

 Pakistani and Saudi army exercises startاسلام آباد(تازہ ترین) سعودی عرب کا دستہ پاکستان پہنچ گیاہے اور ان کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گا۔ پاکستانی اور سعودی افواج انسداد دہشت گردی کےلئے ”الشباب “ کے نام پر آج سے  مشترکہ مشقیں کریں گی۔ 57 سعودی اہلکار   کھاریاں کے نزدیک ہونیوالی12روزہ مشقوں میں حصہ لینے کےلئےپاکستان  پہنچ گئے ہیں، پہلی بار سعودی اور پاکستانی  اکٹھے فوجی مشقیں  کر رہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان اورترکی ایئر فورسز نے مشترکہ مشقیں کی ہیں جو کہ چند روز قبل ہی ختم ہوئی ہیں جس میں ترکی کے پانچ ایف16طیاروں نے حصہ لیا اور مشقیں13روز جاری رہیں۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات بحال ہونگے۔

 

 

Leave a Reply