اسلام آباد(تازہ ترین) امریکہ میں مقیم عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فزیشن پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حیات نے ویمن اچیومنٹ ایوارڈ 2015 حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر غزالہ حیات مرحومہ بیگم سرفراز اقبال اور ملک محمد اقبال کی بیٹی جبکہ فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال کی ہمشیرہ ہیں۔ وہ آسٹریلیا یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ حیات ، امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ندیم اقبال کی بھی ہمشیرہ ہیں اور سینٹ لوسس یونیورسٹی میں سیکریٹری و نیورولوجی کی پروفیسر ہیں۔