پاکستانی ڈرامے بہترین ہیں، بھارتی اخبار کا اعتراف

تازہ ترین) پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کا انداز ہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ خود بھارتی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں Pakistani dramas are better than indian dramasکی نسبت کئی گنا بہتر اور حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔  پاکستانی ڈرامے میں لازمی طور پر ایک ابتداء ہوتی ہے اور ایک خاص  مدت کے بعد یہ ڈارمے اختتام پذیر ہو جاتے ہیں جبکہ بھارتی ڈراموں میں ایسا نہیں ہوتا۔ بھارتی ڈراموں میں ساس بہو کی لڑائیاں اور سازشیں دکھائی جاتی ہیں جبکہ پاکستانی ڈرامے معاشرتی حقائق پر مبنی ہوتے ہیں۔

بھارتی ڈراموں میں جیولری کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے ۔ اور اگر کوئی شادی کی تقریب دکھانی ہو تو وہ تقریب مہینوں پر محیط ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارتی ڈراموں میں فلمی گانوں کا استعمال ، سوتے وقت بھی منوں میک اپ لگانا، مہنگے اور فینسی کپڑوں کی نمائش  وغیرہ ۔ یہ سب عوامل پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے منفرد کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here