پاکستانی پرچم نیویار ک میں سر بلند

نیو یارک(تازہ ترین)امریکی شہرنیو یارک میں پاکستان ڈے پریڈ کے موقعہ پر  پاکستانی پرچم سربلند کیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی اور Pakistani flag hoisted in New Yorkبلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی تقریب میں شامل ہوئے ۔یہ تقریب نیویارک کے بیٹری پارک میں ہونے والی پاکستان ڈے پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ملیحہ لودھی اور وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہزاروں افراد کے ساتھ جشن منایا۔تقریب میں شریک بچوں نے ٹیبلو پیش کر کے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گلوکاروں نے قومی نغمے گا کر تقریب کے شتکاء کوجھومنے پر مجبور کر دیا۔ وطن عزیز سے ہزاروں میل دور منایا جانے والا پاکستان کی آزادی کا جشن بھرپور جوش و جذ بے کے ساتھ منایا گیا

Leave a Reply