کراچی (تازہ ترین)مشہور ٹرک آرٹسٹ حیدر علی کے ہنر سے سب واقف ہیں اس بار انہوں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ اپنے واشنگٹن دورے کے دوران ایک ٹویوٹا ایف جے کو پینٹ کر کے دکھایا۔تفصیلات کے مطابق امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی نے کروزر کی تصاویر شیئر کی ہیں جسے مشہور پاکستانی ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے ٹرک آرٹ کے شاہکار میں تبدیل کیاہ گزشتہ چند سالوں سے پاکستانی ٹرک آرٹ نے دنیا کے مختلف علاقوں میں پذیرائی حاصل کرنا شروع کردی ہے اور پاکستانی کلچر کے اس دلچسپ نمونے کو بے پناہ سراہا جارہا ہے۔حیدر علی کا دعویٰ ہے کہ اس کا خاندان گزشتہ 60 سال سے یہ کام انجام دے رہا ہے اور برصغیر کا یہ واحد آرٹ ہے جس میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔حیدر علی نا صرف پوری دنیا میں اپنے فن کی ترویج کے لئے سفر کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے فن کو امن کے پیامبر کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں جیساکہ انہوں نے ایک ٹرک عید کے تحفے کے طورپرتیارکرکے بھارت کو دیا۔