پاکستان ایک اور میدان میں آگے

Pakistani's new achievementواشنگٹن (تازہ ترین) یورپ کے بعد امریکہ میں بھی پاکستانی آموں کی دھوم مچ گئی۔ امریکی عوام کا پاکستانی آم کا ذائقہ اس قدر بھا گیا کہ آم کی درآمد میں اضافے کے لیے طریقہ کار سوچا جانے لگا ہے۔ پاکستانی آموں کی امریکہ میں کھپت ایک سال کے عرصے میں دس گنا بڑھ چکی ہے جبکہ اسے مزید بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ریاست میری لینڈ میں پاکتسانی آموں کی نمائش ے موقع پر پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ میں پاکستانی کی آم کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔ تجارت کے وزیر خرم آغا کا کہنا ہے کہ ’میں ہر جگہ گیا ہوں۔ اور میں نے دیکھا ہے کہ جس نے بھی پاکستانی آم منگوائے، وہ چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔‘ اس نمائش میں بڑی تعداد میں پاکستانی برادری نے شرکت کی۔ تقریب کے رسمی اختتام کے بعد تمام خواتین و حضرات آم سے لطف اندوز ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال یہ آم کھانے کے لے کینیڈا جایا کرتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here