ہری پور میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی بائیو میڑک سسٹم کے تحت ووٹنگ

Pakistan's first biometric electionہری پور (تازہ ترین) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 میں ضمنی انتخاب کی ووٹنگ کل ہو گی۔ ان ضمنی انتخابات کو اس لیے اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ ہری پور کے اس انتخاب میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بائیو میٹرک طریقے سے ووٹ ڈالا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ہری پور میں ہونے والے یہ ضمنی انتخاب فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہوگا جب کہ 30 پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹنگ ہوگی۔ حلقے میں 5 لاکھ 77 ہزار480 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 513 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 42 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین، 209 کو حساس اور 262 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس انتخاب میں تحریک انصاف کے راجہ عامر، مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پیپلزپارٹی کے محمد طاہر کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے جب کہ 4 امیدوارآزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس انتخاب کو شفاف بنانے کے لئے پریذائیڈنگ افسروں کو 3 روز کے لئے درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ جب کہ پولنگ اسٹیشنز میں پریذائیڈنگ افسرز کے علاوہ کسی کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور حلقے میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے 2,150 جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج کے ساتھ رینجز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here