پیرس حملوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ مارا گیا

اسلام آباد(تازہ ترین)غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس حملوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ عبدالحمید نواحی علاقے سینٹ ڈینس میںparis attack 5گھنٹے جاری رہنے والے پولیس آپریشن میں جاں بحق ہو گیا ہے – آپریشن کے دوران 3دہشتگرد مارے گئے جبکہ پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے- کارروائی میں 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی جس پر انہوں نے ریٹ کیا- مشکوک خاتون نے پولیس کو دیکھ کر کھڑکی بند کرلی اور پولیس کے پہنچتے ہی خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق اپارٹمنٹ میں موجود دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک تربیت یافتہ کتا بھی مارا گیا ،پولیس نے اپارٹمنٹ مشکوک  دہشتگردوں کو کرائے پر دینےوالا مالک بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پیرس حملوں کے ایک اور مبینہ حملہ آور صالح عبدالسلام کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply