پاسپورٹ ٹریکنگ بذریعہ ایس ایم ایس

Passport tracking via sms

تازہ ترین)پاسپورٹ آفس پاکستان ڈی جی(آئی& پی) نے پاسپورٹ کے متلاشیوں کیلئے ایک ایس ایم ایس  سروس کا آغاز کیا ہے جس سے وہ ایس ایم ایس کے ذریعے  اپنی درخواست کا اسٹیٹس جان سکیں گے، کوئی شخص جو کہ اپنے پاسپورٹ کا اسٹیٹس جاننا چاہتا ہے اب اس کیلئے یہ آسانی پیدا ہوگئی ہے کہ وہ صرف  اس کو ایک ایس ایم ایس کے ذریعے سے جان سکتا ہے اس کے لیے   اپنے موبائل فون سے 9988 پر اپنے 11 نمبروں کا ٹوکن آئی ڈی (جو ٹوکن رسید پر لکھا ہو) بھیجیں اور اس کے بعد بذریعہ ایس ایم ایس مکمل طور پر آپ کو انفارم کر دیا جائے گا کہ ا س وقت آپ کی درخواست کاکیا اسٹیٹس ہے۔

آرمی پبلک سکول میں ملوث دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا

ایس ایم ایس کی سروس کے  آغاز سے  یقینی طور پر لوگوں کی نظر میں اس کا جو غلط نظریہ بن چکا ہے وہ نہیں رہے گا اور تعمیرِنو میں مدد ملے گی اس کےعلاوہ  لوگوں  کا اس ادارے پر بھروسہ بڑھا رہے گااور لوگوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے سے معلومات پہنچا نے سے ان کو روز روز دفتر کا چکر بھی نہیں لگانا پڑے گا۔

پاسپورٹ کے متلاشیوں کیلئے ایس ایم ایس کی سروس کا آغاز کرنا محکمہ کیطرف سے ایک انقلابی قدم ہے کیونکہ آج کل کے مصروف دور میں لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ روز روز  دفتر کا چکر لگائیں اور اپنے پاسپورٹ کے بارے میں دریافت کریں۔ اس سہولت سے لوگوں کا وقت اور پیسہ دونوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔

اپنے پاسپورٹ  کا اسٹیٹس جاننے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے 11 نمبروں کا ٹوکن نمبر 9988 پر بھیجیں اور اس کے بعد آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس  آپکو مطلوبہ معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔

Leave a Reply