تازہ ترین) کرکٹ شائقین کے لئے ایک اور اچھی خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ زمباوے کے کامیاب انعقاد کے بعد سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق پی سی بی نے سری لنکا بورڈ سے رابطہ کر کے ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پی سی بی سری لنکا کے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔