یونس خان کو ٹیسٹ تک رکھا جائے،،، وسیم اکرم

تازہ ترین— یونس خان کرکٹرکے بارے میں وسیم اکرم سوئنگ کے سلطان کا کہنا  ہے کہ یونس خان کی ایکyunas khan روزہ میچوں میں شامل کرنے اور نہ کرنے کے معاملے پر فیصلہ کرلینا چاہئے۔

یونس خان کو ابھی تو ٹیسٹ تک محدود رکھا جائے-

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان کے بارے سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ اس وقت یونس خان کی پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں ہونے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ٹیم میں نئے کھلاڑی اچھا پرفارم کررہے ہیں-

 ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ اور سلیکٹرز کو بھی نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے اور نئے کھلاڑیوں پر فوکس کرنا چاہیے تاکہ بہترین ٹیم تشکیل دی جاسکے اور بہتر پرفامینس ہوں اور یونس خان کو فی الحال ٹیسٹ تک ہی محدود رکھا جائے اگر وہ ٹیم میں آتے ہیں ان کو کس نمبر پر کھلایا جائے گا ان کو کون سی جگہ دی جائے گی- جبکہ ٹیم میں مصباح کے علاوہ اسد شفیق ، شعیب ملک ، محمد حفیظ ، اظہر علی بھی کھیل رہے ہیں ۔

Leave a Reply